۱۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 30, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ/ امام جمعہ میلبورن اشفاق وحیدی نے کہا کہ ہر دور میں عوام نے ایسے حالات کا سامنا کیا جس وجہ سے عوام میں مایوسی اور پریشانی میں اضافہ ہوا اور عوام امام خمینی جیسا لیڈر تلاش کر رہی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام خمینی رح نے دنیا میں اسلام کی صحیح تصویر پیش کی آج انقلاب جمہوری اسلامی پوری دنیا میں انقلاب اسلامی کے نام سے پہچانا جارہا ہے، ایسے اسلامی نظام سے خوشبو کربلا آتی ہے۔ جو نظام اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور اہل بیت علیہم السلام کے قریب لے جائے ایسے نظام میں ظلم ناانصافی حقوق کی پامالی کا سوال ہی پیدا نہی ہوتا، عصر حاضر میں حکمرانوں کو ایسے نظام کے لیے جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بات امام جمعہ ملبرون حجت السلام علامہ اشفاق وحیدی نے مختلف مذہبی رہنماؤں اور اسکالر سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے بیان کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ ہر دور میں عوام نے ایسے حالات کا سامنا کیا جس وجہ سے عوام میں مایوسی اور پریشانی میں اضافہ ہوا اور عوام امام خمینی جیسا لیڈر تلاش کر رہی ہے۔ استعماری طاقتوں نے ھمیشہ ایسے نظام کو سبوتاش کیا اور اپنے مفاد کے لیے قتل و غارت کا سہارا لیا اور طاغوتی نظام کو لا کر انسانی حقوق کو پامال کیا جس کی مثال حال حاضر میں ڈونلڑ ٹرنپ ہے۔ 

علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ آج دنیا کا کوئی خطہ ایسا نہی جہان استعماری طاقتوں کی مداخلت نہ ہو جہاں پر جس خطہ میں آج طاغوت موجود ہے وہاں بے گناہ انسانوں کا خون بہایا جا رہا ہے۔ یمن عراق شام فلسطین کشمیر افغانستان پاکستان جسے ممالک کو تباہی کے دہانے پہچا دیا ہے۔ 

علامہ اشفاق وحیدی اور تمام مذہبی رہنماؤں نے مل کر دنیا میں عدل و انصاف اور اخوت بھائی چارے بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے جد و جہد کرنے کا عیادہ کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .